❮
❯
حدیث نمبر: 3973
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ قَالَ : نَا شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ الْحَنَفِيُّ قَالَ : نَا الْهَيْثَمُ الْبَكَّاءُ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ أَبَا طَالِبٍ مَرِضَ فَعَادَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ لَهُ : يَا ابْنَ أَخِي ، ادْعُ إِلَهَكَ الَّذِي تَعْبُدُ أَنْ يُعَافِيَنِي ، فَقَالَ : اللَّهُمَّ اشْفِ عَمِّي فَقَامَ أَبُو طَالِبٍ كَأَنَّمَا نَشِطَ مِنْ عِقَالٍ ، فَقَالَ لَهُ : يَا ابْنَ أَخِي ، إِنَّ إِلَهَكَ الَّذِي تَعْبُدُ لَيُطِيعُكَ ، قَالَ : I " وَأَنْتَ يَا عَمَّاهُ لَئِنْ أَطَعْتَ اللهَ لَيُطِيعَنَّكَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَابِتٍ إِلَّا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمَّازٍ ، وَلَا عَنِ الْهَيْثَمِ إِلَّا شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ الْحَنَفِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ .
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ابو طالب بیمار ہو گئے تو نبی کریم ﷺ ان کی عیادت کے لیے تشریف لائے۔ انہوں نے آپ ﷺ سے کہا: ”اے میرے بھتیجے! اپنے اس معبود سے جس کی تم عبادت کرتے ہو دعا کرو کہ مجھے شفا دے دے۔“ تو آپ ﷺ نے دعا کی: «اللَّهُمَّ اشْفِ عَمِّي» ”اے اللہ! میرے چچا کو شفا عطا فرما۔“ چنانچہ ابو طالب یوں اٹھ کھڑے ہوئے گویا انہیں رسی کی گرہ سے کھول دیا گیا ہو۔ پھر انہوں نے کہا: ”اے میرے بھتیجے! بلاشبہ تمہارا وہ معبود جس کی تم عبادت کرتے ہو، تمہاری بات مان لیتا ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور اے میرے چچا! اگر آپ بھی اللہ کی اطاعت کریں گے تو وہ آپ کی بات مان لے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ثابت سے ہیثم بن جمّاز کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور نہ ہی ہیثم سے شریک بن عبدالمجید حنفی کے سوا کسی نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں عقبہ بن مکرم منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب العين / حدیث: 3973
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف الهيثم بن جماز البكاء
تخریج حدیث «قال ابن عدي: وللهيثم غير ما ذكرت ومنها الحديث وأحاديثه أفراد غرائب عن ثابت وفيها ما ليس بالمحفوظ «الكامل في الضعفاء، ج 8، ص 399»»
«قال الهيثمي: فيه الهيثم بن جماز البكاء وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 300»»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 1998»