المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 3969
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا عِصَامُ بْنُ رَوَّادِ بْنِ الْجَرَّاحِ قَالَ : نَا أَبِي قَالَ : نَا خُلَيْدُ بْنُ دَعْلَجٍ ، عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى ابْنَ عُمَرَ ، فَسَأَلَهُ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ ؟ فَقَالَ : I " ذَاكَ مِمَّا حَرَّمَ اللهُ وَرَسُولُهُ I " ، فَأَتَى ابْنَ عَبَّاسٍ فَأَخْبَرَهُ بِمَا قَالَ ابْنُ عُمَرَ ، فَقَالَ : صَدَقَ ابْنُ عُمَرَ .
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص ان کے پاس آیا اور ان سے مٹکے کی نبیذ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ”یہ ان چیزوں میں سے ہے جنہیں اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے حرام قرار دیا ہے۔“ پھر وہ شخص سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور انہیں بتایا کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کیا فرمایا ہے، تو انہوں نے فرمایا: ”ابن عمر رضی اللہ عنہما نے سچ فرمایا۔“