المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 3961
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ الْوَاسِطِيُّ قَالَ : نَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُحْمَرًّا وَجْهُهُ ، وَنَحْنُ نَتَمَارَى فِي آيَةٍ مِنَ الْقُرْآنِ ، فَقَالَ : مَا هَذَا الَّذِي كُنْتُمْ فِيهِ ، قُلْنَا : آيَةٌ مِنَ الْقُرْآنِ تَمَارَيْنَا فِيهَا ، قَالَ : I " لَا تَمَارَوْا فِي الْقُرْآنِ فَإِنَّ الْمِرَاءَ فِي الْقُرْآنِ كُفْرٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي النَّضْرِ إِلَّا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے تو آپ ﷺ کا چہرہ مبارک سرخ تھا، اور ہم قرآن کی ایک آیت کے بارے میں آپس میں جھگڑ رہے تھے۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”یہ کیا معاملہ ہے جس میں تم لگے ہوئے تھے؟“ ہم نے عرض کیا: ”قرآن کی ایک آیت ہے جس کے بارے میں ہم آپس میں بحث و تکرار کر رہے تھے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”قرآن میں جھگڑا مت کیا کرو، کیونکہ قرآن میں جھگڑنا کفر ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو النضر سے فلیح بن سلیمان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“