المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 3950
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّارُ قَالَ : نَا أَبُو الْمُنْذِرِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي عَلَى حِمَارٍ ، وَهُوَ ذَاهِبٌ إِلَى خَيْبَرَ ، يُصَلِّي وَالْقِبْلَةُ خَلْفَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُمَرَ .
وَرَوَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّازِيُّ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، وَلَمْ يَذْكُرْ مُحَمَّدَ بْنَ عَجْلَانَ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو خیبر کی طرف جاتے ہوئے گدھے پر نماز پڑھتے دیکھا، اس حال میں کہ قبلہ آپ ﷺ کی پشت کی جانب تھا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو داود بن قیس سے، محمد بن عجلان کے واسطے سے، صرف اسماعیل بن عمر نے روایت کیا ہے۔“
”اور اسے اسحاق بن سلیمان رازی نے داود سے، انہوں نے یحییٰ بن سعید سے روایت کیا ہے اور محمد بن عجلان کا ذکر نہیں کیا۔“