المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ مُوَفَّقٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ : نَا إِسْرَائِيلُ ، عَنِ النُّعْمَانِ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ سُدَيْسَةَ مَوْلَاةِ حَفْصَةَ ، عَنْ حَفْصَةَ قَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ - وَقَدْ نَذَرْتُ أَنْ أَدُفَّنَّ بِالدُّفِّ إِنْ قَدِمَ مِنْ مَكَّةَ - فَبَيْنَا أَنَا كَذَلِكَ إِذِ اسْتَأْذَنَ عُمَرُ ، فَانْطَلَقْتُ بِالدُّفِّ إِلَى جَانِبِ الْبَيْتِ ، فَغَطَّيْتُهُ بِكِسَاءٍ ، فَقُلْتُ : أَيْ نَبِيَّ اللهِ ، أَنْتَ أَحَقُّ أَنْ تُهَابَ ، فَقَالَ : إِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَلْقَى عُمَرَ مُنْذُ أَسْلَمَ إِلَّا خَرَّ لِوَجْهِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا النُّعْمَانُ وَهُوَ أَبُو حَنِيفَةَ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ إِلَّا إِسْرَائِيلُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْفَضْلُ بْنُ مُوَفَّقٍ .
وَرَوَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ سَيَّارٍ النَّصِيبِيُّ ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ مُوَفَّقٍ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، وَلَمْ يَذْكُرِ النُّعْمَانَ .
ام المومنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا۔“ اور (حال یہ تھا کہ) میں نے منت مانی تھی کہ اگر آپ ﷺ مکہ سے (سلامتی سے) واپس تشریف لائے تو میں دف بجاؤں گی۔ ابھی میں اسی کیفیت میں تھی کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اندر آنے کی اجازت مانگی، تو میں دف کو گھر کے ایک کنارے لے گئی اور اسے چادر سے ڈھانپ دیا، پھر عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! آپ ﷺ اس بات کے زیادہ حق دار ہیں کہ آپ ﷺ کا رعب رکھا جائے۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”عمر جب سے مسلمان ہوئے ہیں، شیطان جب بھی ان سے ملتا ہے تو منہ کے بل گر پڑتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اوزاعی سے نعمان، یعنی ابو حنیفہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو حنیفہ سے اسرائیل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں فضل بن موفق منفرد ہیں۔“
اور اسے اسحاق بن سیار نصیبی رحمہ اللہ نے فضل بن موفق سے، انہوں نے اسرائیل سے، انہوں نے اوزاعی سے روایت کیا ہے اور نعمان کا ذکر نہیں کیا۔