المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 3938
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ الْقَاضِي قَالَ : نَا إِسْحَاقُ بْنُ طَلْحَةَ ، عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَا يَزَالُ هَذَا الدِّينُ صَالِحًا ، لَا يَضُرُّهُ مَنْ عَادَاهُ ، أَوْ مَنْ نَاوَأَهُ ، حَتَّى يَمْلِكَ اثْنَا عَشَرَ أَمِيرًا ، كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ إِلَّا إِسْحَاقُ بْنُ طَلْحَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ .
ترجمہ
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”یہ دین ہمیشہ درست حالت میں رہے گا، جو اس سے دشمنی کرے گا یا اس کے مقابل کھڑا ہوگا وہ اسے نقصان نہیں پہنچا سکے گا، یہاں تک کہ بارہ امیر حکمران ہو جائیں، وہ سب کے سب قریش سے ہوں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو معبد بن خالد سے اسحاق بن طلحہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں بشر بن ولید منفرد ہیں۔“