❮
❯
حدیث نمبر: 3915
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا نَصْرُ بْنُ مَرْزُوقٍ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ قَالَ : نَا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ ، عَنْ نَافِعٍ قَالَ : أَتَى رَجُلٌ إِلَى ابْنِ عُمَرَ ، فَقَالَ : كَيْفَ سَمِعْتَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي النَّجْوَى ؟ قَالَ ابْنُ عُمَرَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : إِنَّ اللهَ يُدْنِي الْعَبْدَ مِنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، فَيَضَعُ عَلَيْهِ كَنَفَهُ وَسِتْرَهُ مِنَ النَّاسِ ، وَيُقَرِّرُهُ بِذُنُوبِهِ ، فَيَقُولُ : أَتَعْرِفُ ذَنْبَ كَذَا وَكَذَا ؟ فَيَقُولُ : نَعَمْ ، أَيْ رَبِّ ، وَيَقُولُ : أَتَعْرِفُ ذَنْبَ كَذَا وَكَذَا ؟ فَيَقُولُ : نَعَمْ ، أَيْ رَبِّ ، فَإِذَا قَرَّرَهُ بِذُنُوبِهِ ، وَرَأَى أَنَّهُ قَدْ هَلَكَ قَالَ : إِنِّي قَدْ سَتَرْتُهَا عَلَيْكَ الْيَوْمَ . قَالَ : ثُمَّ يُعْطَى كِتَابَ حَسَنَاتِهِ قَالَ : وَأَمَّا الْمُنَافِقُ وَالْكَافِرُ ، فَإِنَّهُ يُنَادَى عَلَى رُءُوسِ الْأَشْهَادِ : هَؤُلاءِ الَّذِينَ كَذَبُوا عَلَى رَبِّهِمْ الْآيَةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَافِعٍ إِلَّا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ .
ترجمہ

نافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور پوچھا: ”آپ نے رسول اللہ ﷺ سے سرگوشی (نجویٰ) کے بارے میں کیا سنا ہے؟“ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ’بے شک اللہ تعالیٰ قیامت کے دن بندے کو اپنے قریب کرے گا، پھر اس پر اپنی پناہ اور اپنا پردہ ڈال دے گا تاکہ لوگ اسے نہ دیکھیں، اور اس سے اس کے گناہوں کا اقرار کروائے گا، چنانچہ فرمائے گا: کیا تجھے فلاں فلاں گناہ یاد ہے؟ وہ عرض کرے گا: جی ہاں، اے میرے رب! پھر فرمائے گا: کیا تجھے فلاں فلاں گناہ یاد ہے؟ وہ کہے گا: جی ہاں، اے میرے رب! پھر جب اللہ تعالیٰ اس سے اس کے گناہوں کا اقرار کروا چکے گا اور وہ سمجھ لے گا کہ وہ ہلاک ہو گیا، تو فرمائے گا: میں نے آج تجھ پر ان (گناہوں) کی پردہ پوشی کر دی ہے۔‘ پھر اسے اس کی نیکیوں کا اعمال نامہ دیا جائے گا۔ رہے منافق اور کافر، تو انہیں گواہوں کے سامنے پکارا جائے گا: ﴿هَؤُلاءِ الَّذِينَ كَذَبُوا عَلَى رَبِّهِمْ﴾ (یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب پر جھوٹ باندھا) آخر آیت تک۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو نافع سے مالک بن مغول کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور مالک بن مغول سے عبداللہ بن محمد بن مغیرہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب العين / حدیث: 3915
تخریج حدیث «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2441، 4685، 6070، 7514، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2768، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7355، 7356، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11178، 11802، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 183، وأحمد فى «مسنده» برقم: 5537، 5930، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5751، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 846، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35362، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13728، 14009، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6975»