❮
❯
حدیث نمبر: 3909
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ مِهْرَانَ قَالَ : نَا أَرْطَاةُ أَبُو حَاتِمٍ ، قَالَ : نَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي كَرِيمَةَ قَالَ : سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ ، وَهُوَ يَخْطُبُ عَلَى مِنْبَرِ الْكُوفَةِ ، وَهُوَ يَقُولُ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : إِيَّاكُمْ وَلِبَاسَ الرُّهْبَانِ ، فَإِنَّهُ مَنْ تَرَهَّبَ وَتَشَبَّهَ فَلَيْسَ مِنِّي .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ مِهْرَانَ .
ترجمہ

ابو کریمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو کوفہ کے منبر پر خطبہ دیتے ہوئے سنا، وہ فرما رہے تھے: ”اے لوگو! میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ’راہبوں کے لباس سے بچو، کیونکہ جس نے رہبانیت اختیار کی اور ان کی مشابہت اپنائی وہ مجھ سے نہیں ہے۔‘“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں محمد بن صالح بن مہران منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب العين / حدیث: 3909
درجۂ حدیث محدثین: إسناده لا بأس به
تخریج حدیث «قال ابن حجر: سند لا بأس به «فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 10، ص 284»»
«قال الهيثمي: وفيه علي بن سعيد الرازي وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 131»»