المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 389
وَبِإِسْنَادِهِ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ .
أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ ، أَخْبَرَهُ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِنَّ الَّذِي يَقْتَنِي كَلْبًا ، إِلَّا - كَلْبًا ضَارِيًا ، أَوْ كَلْبَ مَاشِيَةٍ - يَنْقُصُ مِنْ أَجْرِهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطَيْنِ ، وَكَانَ يَأْمُرُنَا أَنْ نَتَّبِعَ الْكِلَابَ ، فَنَقْتُلُهَا حَيْثُ وَجَدْنَاهَا مِنَ الْمَدِينَةِ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ وہ شخص جو کتا پالتا ہے، سوائے شکاری کتے یا مویشیوں کی نگرانی کرنے والے کتے کے، تو اس کے اجر میں سے ہر روز دو قیراط کم کر دیے جاتے ہیں۔“
اور آپ ﷺ ہمیں حکم دیا کرتے تھے کہ ہم کتوں کا تعاقب کریں، چنانچہ ہم مدینہ منورہ میں جہاں کہیں بھی انہیں پاتے تو انہیں قتل کر دیتے تھے۔