المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ الْهَيْثَمِ الْمُؤَدِّبُ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى بْنِ الْحَارِثِ الْمُحَارِبِيُّ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ : نَا بَكْرُ بْنُ وَائِلٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ : أُخْبِرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنِّي قُلْتُ : لَأَقُومَنَّ اللَّيْلَ ، وَلَأَصُومَنَّ النَّهَارَ مَا عِشْتُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَنْتَ الَّذِي قُلْتَ : وَاللهِ لَأَصُومَنَّ النَّهَارَ ، وَلَأَقُومَنَّ اللَّيْلَ مَا عِشْتُ ؟ قُلْتُ : قَدْ قُلْتُهَا يَا رَسُولَ اللهِ . قَالَ : I " فَإِنَّكَ لَا تُطِيقُ ذَلِكَ ، فَصَلِّ وَنَمْ ، وَصُمْ وَأَفْطِرْ ، وَصُمْ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ ، فَإِنَّ الْحَسَنَةَ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا ، ذَلِكَ مِثْلُ صِيَامِ الدَّهْرِ I " ، قُلْتُ : إِنِّي أُطِيقُ أَفْضَلَ مِنْ ذَلِكَ ، قَالَ : I " فَصُمْ يَوْمًا ، وَأَفْطِرْ يَوْمَيْنِ I " ، قُلْتُ : إِنِّي أُطِيقُ أَفْضَلَ مِنْ ذَلِكَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " صُمْ يَوْمًا ، وَأَفْطِرْ يَوْمًا ، وَذَلِكَ صِيَامُ دَاوُدَ ، وَهُوَ أَعْدَلُ الصِّيَامِ I " ، قُلْتُ : إِنِّي أُطِيقُ أَفْضَلَ مِنْ ذَلِكَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " لَا أَفْضَلَ مِنْ ذَلِكَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ إِلَّا يَعْلَى بْنُ الْحَارِثِ ، وَلَا عَنْ يَعْلَى إِلَّا ابْنُهُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ الْمُؤَدِّبُ .
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو خبر دی گئی کہ میں نے کہا ہے: ”میں جب تک زندہ رہا رات بھر قیام کروں گا اور دن کو روزہ رکھوں گا۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے (مجھ سے) فرمایا: ”کیا تم ہی ہو جس نے کہا ہے: اللہ کی قسم! میں جب تک زندہ رہا دن کو روزہ رکھوں گا اور رات کو قیام کروں گا؟“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں نے یہ بات کہی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم اس کی طاقت نہیں رکھتے، لہٰذا نماز بھی پڑھو اور سوؤ بھی، روزہ بھی رکھو اور افطار بھی کرو، اور ہر مہینے میں تین دن کے روزے رکھ لیا کرو، کیونکہ نیکی کا بدلہ دس گنا ہے، اور یہ پورے زمانے کے روزے رکھنے کے برابر ہے۔“ میں نے عرض کیا: میں اس سے زیادہ افضل عمل کی طاقت رکھتا ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو ایک دن روزہ رکھو اور دو دن افطار کرو۔“ میں نے عرض کیا: میں اس سے زیادہ افضل کی طاقت رکھتا ہوں۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ایک دن روزہ رکھو اور ایک دن افطار کرو، یہ سیدنا داود علیہ السلام کا روزہ ہے اور یہ سب سے معتدل روزہ ہے۔“ میں نے عرض کیا: میں اس سے زیادہ افضل کی طاقت رکھتا ہوں۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس سے افضل کوئی روزہ نہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو بکر بن وائل سے صرف یعلی بن حارث نے روایت کیا ہے، اور یعلی سے صرف ان کے بیٹے نے، اس کی روایت میں علی بن مسلم المؤدب منفرد ہیں۔“