المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 3810
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سُوَيْدٍ النَّخَعِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى انْتَفَخَتْ قَدَمَاهُ ، فَقِيلَ لَهُ : أَتَفْعَلُ هَذَا وَقَدْ غُفِرَ لَكَ ؟ قَالَ : أَفَلَا أَكُونُ عَبْدًا شَكُورًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، إِلَّا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا النَّخَعِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ (نماز میں) اتنی دیر کھڑے رہے کہ آپ ﷺ کے قدم مبارک سوج گئے۔ آپ ﷺ سے عرض کیا گیا: ”کیا آپ ایسا کرتے ہیں حالانکہ آپ کی (اگلی پچھلی) لغزشیں معاف کر دی گئی ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو کیا میں شکر گزار بندہ نہ بنوں؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالملک بن ابی سلیمان رحمہ اللہ سے یحییٰ بن زکریا نخعی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان سے روایت کرنے میں عثمان بن ابی شیبہ منفرد ہیں۔“