المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ سِرَاجٍ الْمِصْرِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ النَّجَّارُ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَارَةَ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ : نَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : خَطَبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ النَّاسَ بِالْجَابِيَةِ ، فَقَالَ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، مَنْ أَرَادَ أَنْ يَسْأَلَ عَنِ الْقُرْآنِ ، فَلْيَأْتِ أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ ، وَمَنْ أَرَادَ أَنْ يَسْأَلَ عَنِ الْفَرَائِضِ فَلْيَأْتِ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ ، وَمَنْ أَرَادَ أَنْ يَسْأَلَ عَنِ الْفِقْهِ فَلْيَأْتِ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ ، وَمَنْ أَرَادَ أَنْ يَسْأَلَ عَنِ الْمَالِ فَلْيَأْتِنِي ، فَإِنَّ اللهَ جَعَلَنِي لَهُ وَالِيًا وَقَاسِمًا ، أَبْدَأُ فِيهِ بِأَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ الْمُهَاجِرِينَ الْأَوَّلِينَ الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَأَمْوَالِهِمْ فَقَرَأَ الْآيَةَ كُلَّهَا ، فَمَنْ أَسْرَعَ إِلَى الْهِجْرَةِ أَسْرَعَ إِلَيْهِ الْعَطَاءُ ، وَمَنْ أَبْطَأَ عَنِ الْهِجْرَةِ أَبْطَأَ عَنْهُ الْعَطَاءُ ، فَلَا يَلُومَنَّ رَجُلٌ إِلَّا مُنَاخَ رَاحِلَتِهِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، إِلَّا ابْنُهُ سُلَيْمَانُ . تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ عُمَارَةُ الْأَنْصَارِيُّ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے جابیہ میں لوگوں کو خطبہ دیا اور فرمایا: ”اے لوگو! جو قرآن کے بارے میں پوچھنا چاہے وہ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کے پاس جائے، جو وراثت کے مسائل پوچھنا چاہے وہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس جائے، جو فقہ کے بارے میں پوچھنا چاہے وہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے پاس جائے، اور جو مال کے بارے میں پوچھنا چاہے وہ میرے پاس آئے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اس مال کا نگران اور تقسیم کرنے والا بنایا ہے۔ میں اس کی تقسیم میں سب سے پہلے نبی ﷺ کی ازواجِ مطہرات سے آغاز کرتا ہوں، پھر ان اولین مہاجرین سے جنہیں ان کے گھروں اور مالوں سے نکال دیا گیا“ پھر انہوں نے پوری آیت تلاوت کی، ”پس جو ہجرت میں جلدی کرنے والا تھا اسے عطیہ بھی جلد ملا، اور جس نے ہجرت میں دیر کی اسے عطیہ بھی دیر سے ملا، لہٰذا کوئی شخص اپنی سواری کے بیٹھنے کی جگہ کے سوا کسی کو ملامت نہ کرے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو داود بن حصین سے ان کے بیٹے سلیمان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور عبداللہ بن محمد بن عمارہ انصاری اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“