❮
❯
حدیث نمبر: 3775
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ الصَّنْعَانِيُّ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ قَالَ : حَدَّثَنِي خَارِجَةُ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ رَافِعِ بْنِ مَكِيثٍ الْجُهَنِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ الْحَارِثِ ، أَنَّهُ سَأَلَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ : فَقَالَ : I " لَنَا غَنَمٌ وَغِلْمَانٌ ، وَهُمْ بِثَرِيرٍ ، وَهُمْ يَخْبِطُونَ عَلَى غَنَمِهِمْ هَذِهِ الثَّمَرَةَ الْحُبْلَةَ I " ، قَالَ خَارِجَةُ : وَهِيَ ثَمَرَةُ السَّمُرِ ، فَقَالَ جَابِرٌ : I " لَا I " ، ثُمَّ قَالَ : I " لَا يُخْبَطُ ، وَلَا يُعْضَدُ حِمَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَلَكِنْ هُشُّوا هَشًّا I " ، ثُمَّ قَالَ جَابِرٌ : I " إِنْ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيَمْنَعُ أَنْ يُقْطَعَ الْمَسَدُ .
قَالَ خَارِجَةُ : وَالْمَسَدُ مِرْوَدُ الْبَكَرَةِ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ جَابِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : خَارِجَةُ بْنُ الْحَارِثِ .
ترجمہ

حارث بن رافع بن مکیث جہنی رحمہ اللہ نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے پوچھا اور کہا: ”ہماری بکریاں ہیں اور ہمارے غلام (چرواہے) ثریر مقام پر ہیں، وہ اپنی بکریوں کے لیے اس حبلہ پھل کے درخت کے پتے جھاڑتے ہیں۔“ خارجہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”یہ کیکر (سمر) کا پھل ہے۔“ سیدنا جابر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”نہیں۔“ پھر فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ کی چراگاہ کے درختوں کے پتے نہ جھاڑے جائیں اور نہ انہیں کاٹا جائے، البتہ نرمی سے ہلکا سا جھاڑ لو۔“ پھر سیدنا جابر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ تو مسد کے کاٹنے سے بھی منع فرماتے تھے۔“
خارجہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”مسد کنویں کی چرخی کی لکڑی (دھرے) کو کہتے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں خارجہ بن حارث منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب العين / حدیث: 3775
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «قال الهيثمي: وإسناده حسن «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 302»»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3752، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2039، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10091، 10092»