المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ الصَّنْعَانِيُّ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ قَالَ : حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى السُّوقِ ، فَرَأَى طَعَامًا مُصْبَرًا ، فَأَدْخَلَ يَدَهُ فِيهِ ، فَأَخْرَجَ طَعَامًا رَطْبًا قَدْ أَصَابَتْهُ السَّمَاءُ ، فَقَالَ لِصَاحِبِهِ : مَا حَمَلَكَ عَلَى هَذَا ؟ I " قَالَ : وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ ، إِنَّهُ لَطَعَامٌ وَاحِدٌ قَالَ : I " أَفَلَا عَزَلْتَ الرَّطْبَ عَلَى حِدَةٍ ، وَالْيَابِسَ عَلَى حِدَةٍ ، فَيَبْتَاعُونَ مَا يَعْرِفُونَ ، مَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ مِنَّا .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ بازار تشریف لے گئے تو غلے کا ایک ڈھیر دیکھا، آپ ﷺ نے اس میں اپنا ہاتھ ڈالا تو نیچے سے گیلا غلہ نکلا جسے بارش پہنچی تھی۔ آپ ﷺ نے اس کے مالک سے فرمایا: ”تمہیں اس کام پر کس چیز نے آمادہ کیا؟“ اس نے عرض کیا: ”اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا! یہ تو ایک ہی غلہ ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو پھر تم نے گیلے کو الگ اور خشک کو الگ کیوں نہ رکھا، تاکہ لوگ جان بوجھ کر (اپنی پسند کی) چیز خریدتے؟ جو ہمیں دھوکا دے وہ ہم میں سے نہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں اسماعیل بن ابی اویس منفرد ہیں۔“