❮
❯
حدیث نمبر: 3748
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ : نَا أَبُو رَبِيعَةَ فَهْدُ بْنُ عَوْفٍ قَالَ : نَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِي الْجُوَيْرِيَةِ الْجَرْمِيِّ قَالَ : كُنَّا بِأَرْضِ الرُّومِ ، فَمَرَّ عَلَيْنَا رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ يُقَالُ لَهُ : مَعْنُ بْنُ يَزِيدَ السُّلَمِيُّ قَالَ : فَأَصَبْتُ جَرَّةً حَمْرَاءَ فِيهَا دَنَانِيرُ فَأَتَيْتُهُ بِهَا ، فَخَمَّسَهَا ، وَقَالَ : لَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : لَا نَفَلَ إِلَّا مِنْ بَعْدِ الْخُمُسِ لَأَعْطَيْتُكَ ، قَالَ : I " فَعَرَضَ عَلَيَّ مِنْ نَصِيبِهِ ، فَقُلْتُ : لَا حَاجَةَ لِي فِيهِ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ مَعْنِ بْنِ يَزِيدَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو عَوَانَةَ .
ترجمہ

ابو الجویریہ جرمی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم سرزمینِ روم میں تھے کہ ہمارے پاس سے نبی کریم ﷺ کے صحابہ میں سے بنو سلیم کے ایک صاحب گزرے جنہیں سیدنا معن بن یزید سلمی رضی اللہ عنہ کہا جاتا تھا۔ کہتے ہیں: مجھے سرخ رنگ کا ایک مٹکا ملا جس میں دینار تھے، میں اسے ان کے پاس لے آیا تو انہوں نے اس کا خمس نکالا اور فرمایا: ”اگر میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے نہ سنا ہوتا کہ ”خمس نکالنے کے بعد ہی نفل (انعام) دیا جا سکتا ہے“ تو میں تمہیں (سارا) دے دیتا۔“ کہتے ہیں: پھر انہوں نے مجھے اپنے حصے میں سے کچھ دینے کی پیشکش کی تو میں نے کہا: ”مجھے اس کی کوئی حاجت نہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا معن بن یزید رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں ابو عوانہ منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب العين / حدیث: 3748
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «قال الطحاوي: صححه «تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي، ج 2، ص 382»»
«قال المنذري: في إسناده عاصم بن كليب وذكر الاختلاف فيه «عون المعبود شرح سنن أبي داود، ج 3، ص 36»»
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 2753، (3/36) [دون رقم في الترقيم المختار]، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12934، 12933، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16104، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5225، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1073»