❮
❯
حدیث نمبر: 3746
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ : نَا أَبُو رَبِيعَةَ فَهْدُ بْنُ عَوْفٍ قَالَ : حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ أَبِي الْفَضْلِ الْأَزْدِيُّ قَالَ : أَخْبَرَنِي عَلِيُّ بْنُ مُوسَى قَالَ : أَنَا عَلِيُّ بْنُ الْأَقْمَرِ ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ : أَكَلْتُ ثَرِيدَةً مِنْ خُبْزِ بُرٍّ بِلَحْمٍ سَمِينٍ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَعَلْتُ أَتَجَشَّأُ ، فَقَالَ لِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : اكْفُفْ مِنْ جُشَائِكَ ، فَإِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ فِي الدُّنْيَا شِبَعًا أَكْثَرُهُمْ فِي الْآخِرَةِ جُوعًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ ، إِلَّا عَلِيُّ بْنُ مُوسَى ، تَفَرَّدَ بِهِ : فَهْدُ بْنُ عَوْفٍ .
ترجمہ

سیدنا ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے گندم کی روٹی کا ثرید فربہ گوشت کے ساتھ کھایا، پھر نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو مجھے ڈکاریں آنے لگیں۔ نبی کریم ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”اپنی ڈکاروں کو روکو، کیونکہ دنیا میں سب سے زیادہ پیٹ بھر کر کھانے والے لوگ آخرت میں سب سے زیادہ بھوکے ہوں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو علی بن اقمر سے صرف علی بن موسیٰ نے روایت کیا ہے، اور اس میں فہد بن عوف منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب العين / حدیث: 3746
تخریج حدیث «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 7233، والبزار فى «مسنده» برقم: 4236، 4237، والطبراني فى «الكبير» برقم: 327، 351، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8929»