المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عُثْمَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عثمان ہے۔
حدیث نمبر: 3733
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ الطَّلْحِيُّ قَالَ : نَا جَعْفَرُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ : نَا يَعْقُوبُ الْقُمِّيُّ ، عَنْ عِيسَى بْنِ جَارِيَةَ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ ثَمَانِيَ رَكَعَاتٍ وَأَوْتَرَ ، فَلَمَّا كَانَتِ الْقَابِلَةُ اجْتَمَعْنَا فِي الْمَسْجِدِ ، رَجَوْنَا أَنْ يُصَلِّيَ بِنَا قَالَ : إِنِّي خَشِيتُ ، أَوْ كَرِهْتُ أَنْ يُكْتَبَ عَلَيْكُمْ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ماہِ رمضان میں ہمیں آٹھ رکعتیں پڑھائیں اور وتر ادا کیے۔ پھر جب اگلی رات آئی تو ہم مسجد میں جمع ہو گئے اور امید رکھی کہ آپ ﷺ ہمیں نماز پڑھائیں گے (مگر آپ ﷺ تشریف نہ لائے)۔ بعد میں آپ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے اندیشہ ہوا“ یا فرمایا: ”مجھے یہ بات ناپسند ہوئی کہ کہیں یہ نماز تم پر فرض نہ کر دی جائے۔“