المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عُثْمَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عثمان ہے۔
حدیث نمبر: 3726
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ الطَّلْحِيُّ قَالَ : نَا جَعْفَرُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ : نَا يَعْقُوبُ الْقُمِّيُّ ، عَنْ عِيسَى بْنِ جَارِيَةَ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : جَاءَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنِّي مَكْفُوفُ الْبَصَرِ ، وَمَنْزِلِي شَاسِعٌ ، وَأَنَا أَسْمَعُ الْأَذَانَ ، قَالَ فَإِنْ سَمِعْتَ الْأَذَانَ فَائْتِ ، وَلَوْ حَبْوًا .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں نابینا ہوں، میرا گھر بھی دور ہے اور میں اذان کی آواز سنتا ہوں (تو کیا مجھے مسجد میں آنا ضروری ہے؟)۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تم اذان سنو تو (مسجد) آؤ، خواہ گھسٹ کر ہی آنا پڑے۔“