المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عُثْمَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عثمان ہے۔
حدیث نمبر: 3720
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَمْرٍو السُّلَفِيُّ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْعَلَاءِ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِذَا اخْتَلَفَ الْبَيِّعَانِ فِي الْبَيْعِ وَالسِّلْعَةُ قَائِمَةٌ كَمَا هِيَ بِعَيْنِهَا لَمْ يُسْتَهْلَكْ ، فَالْقَوْلُ مَا قَالَ الْبَائِعُ أَوْ يَتَرَادَّانِ الْبَيْعَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ .
ترجمہ
قاسم بن عبدالرحمن کے دادا سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب بیچنے والا اور خریدنے والا سودے میں اختلاف کریں اور سامان بعینہٖ اسی حالت میں موجود ہو، ضائع نہ ہوا ہو، تو بات وہی معتبر ہوگی جو بیچنے والا کہے، یا پھر دونوں سودا واپس کر دیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو موسیٰ بن عقبہ سے اسماعیل بن عیاش کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“