المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عُثْمَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عثمان ہے۔
حدیث نمبر: 3714
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ قَالَ : نَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَاسِطِيُّ قَالَ : نَا طَلْحَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ صَوَّرَ صُورَةً كُلِّفَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَنْ يَنْفُخَ فِيهِ الرُّوحَ ، وَمَنِ اسْتَمَعَ إِلَى كَلَامِ قَوْمٍ وَهُمْ لَهُ كَارِهُونَ صُبَّ فِي أُذُنِهِ الْآنُكُ ، وَمَنْ تَحَلَّمَ كَاذِبًا كُلِّفَ أَنْ يَعْقِدَ بَيْنَ شَعِيرَتَيْنِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ ، إِلَّا طَلْحَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کوئی تصویر بنائی، اسے قیامت کے دن اس میں روح پھونکنے کا مکلف ٹھہرایا جائے گا۔ اور جو لوگوں کی بات کان لگا کر سنے جبکہ وہ اسے ناپسند کرتے ہوں، اس کے کانوں میں پگھلا ہوا سیسہ ڈالا جائے گا۔ اور جس نے جھوٹا خواب بیان کیا، اسے مکلف کیا جائے گا کہ وہ جَو کے دو دانوں کے درمیان گرہ لگائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے طلحہ بن عبدالرحمن کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“