المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عُثْمَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عثمان ہے۔
حدیث نمبر: 3712
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي سُوَيْدٍ الذَّارِعُ قَالَ : نَا أَبُو شَيْبَةَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُثْمَانَ قَالَ : نَا الْحَكَمُ بْنُ عُتَيْبَةَ ، عَنِ الْبَهِيِّ ، مَوْلَى الزُّبَيْرِ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَلْقِي لِيَ الْخُمْرَةَ فِي الْمَسْجِدِ I " فَقُلْتُ : إِنِّي حَائِضٌ فَقَالَ : إِنَّ حَيْضَكِ لَيْسَ فِي يَدِكِ ، أَلْقِيهَا لِي I " ، قَالَتْ : فَأَلْقَيْتُهَا لَهُ ، فَصَلَّى عَلَيْهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَكَمِ ، إِلَّا إِبْرَاهِيمُ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مسجد میں میرے لیے چھوٹی چٹائی (خمرہ) بچھا دو۔“ میں نے عرض کیا: ”میں حائضہ ہوں۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارا حیض تمہارے ہاتھ میں نہیں ہے، اسے میرے لیے بچھا دو۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ”چنانچہ میں نے اسے آپ ﷺ کے لیے بچھا دیا اور آپ ﷺ نے اس پر نماز پڑھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حکم رحمہ اللہ سے ابراہیم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“