المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عُثْمَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عثمان ہے۔
حدیث نمبر: 3710
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ قَالَ : نَا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الشَّامِيُّ قَالَ : نَا يُوسُفُ بْنُ أَسْبَاطٍ ، عَنْ مُحِلِّ بْنِ خَلِيفَةَ الضَّبِّيِّ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ ، عَنْ عَلْقَمَةَ وَالْأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ تَسَخَّطَ رِزْقَهُ وَبَثَّ شَكْوَاهُ ، وَلَمْ يَصْبِرْ ، لَمْ يَصْعَدْ لَهُ إِلَى اللهِ عَمَلٌ ، وَلَقِيَ اللهَ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، إِلَّا مُحِلٌّ وَلَا عَنْ مُحِلٍّ ، إِلَّا يُوسُفُ بْنُ أَسْبَاطَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الشَّامِيُّ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اپنے رزق پر ناراض ہو، اپنی شکایتیں لوگوں میں پھیلاتا پھرے اور صبر نہ کرے، اس کا کوئی عمل اللہ کی طرف بلند نہیں ہوتا اور وہ اللہ سے اس حال میں ملے گا کہ وہ اس پر ناراض ہوگا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابراہیم نخعی رحمہ اللہ سے محل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور محل سے یوسف بن اسباط کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔ اس میں عثمان بن عبداللہ شامی منفرد ہیں، اور رسول اللہ ﷺ سے یہ حدیث اسی سند کے سوا مروی نہیں ہے۔“