❮
❯
حدیث نمبر: 3697
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ قَالَ : نَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ : نَا الْمَسْعُودِيُّ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَفْصٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيَبْعَثُنَا ، وَمَا لَنَا طَعَامٌ إِلَّا السَّلْفُ مِنَ التَّمْرِ ، فَنَقْسِمُهُ قَبْضَةً قَبْضَةً ، حَتَّى نَنْتَهِيَ إِلَى تَمْرَةٍ تَمْرَةٍ I " قَالَ : قُلْتُ : وَمَا عَسَى أَنْ يَنْفَعَكُمْ تَمْرَةٌ تَمْرَةٌ ؟ قَالَ : I " لَا تَقُلْ ذَاكَ ، فَوَاللهِ مَا عَدَا أَنْ فَقَدْنَاهَا ، اخْتَلَلْنَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَفْصٍ ، إِلَّا الْمَسْعُودِيُّ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ

سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ ہمیں (سریہ میں) روانہ فرماتے اور ہمارے پاس کھانے کو معمولی کھجوروں کے سوا کچھ نہ ہوتا، ہم انہیں مٹھی مٹھی بانٹ لیتے، یہاں تک کہ نوبت ایک ایک کھجور تک پہنچ جاتی۔ (راوی عبداللہ کہتے ہیں:) میں نے عرض کیا: ”ایک ایک کھجور سے آپ لوگوں کو بھلا کیا فائدہ پہنچتا ہوگا؟“ انہوں نے کہا: ”ایسی بات نہ کہو، اللہ کی قسم! جب وہ ایک کھجور بھی ہمیں نہ ملتی تو ہم کمزوری اور تنگی محسوس کرتے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابوبکر بن حفص سے اس حدیث کو صرف مسعودی نے روایت کیا ہے، اور عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب العين / حدیث: 3697
تخریج حدیث «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 231، 232، 233، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2488، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15932، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7199، والبزار فى «مسنده» برقم: 3825، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8874»