المعجم الأوسط
باب الصاد— حرفِ صاد سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ صَالِحٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام صالح ہے۔
حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ شُعَيْبٍ قَالَ : نَا نَافِعُ بْنُ خَالِدٍ الطَّاحِيُّ قَالَ : نَا نُوحُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ أَخِيهِ خَالِدِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يُجَاءُ بِالْمَوْتِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيُوقَفُ بَيْنَ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ ، فَيُنَادِي مُنَادِي : يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ ، فَيَطَّلِعُونَ ، فَيُقَالُ لَهُمْ : أَتَعْرِفُونَ هَذَا ؟ فَيَقُولُونَ : يَا رَبَّنَا ، هَذَا الْمَوْتُ ، فَيُذْبَحُ بَيْنَ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ ، وَيُقَالُ لَهُمْ : خُلُودٌ لَا مَوْتَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ ، إِلَّا خَالِدُ بْنُ قَيْسٍ ، وَلَا عَنْ خَالِدٍ ، إِلَّا نُوحُ بْنُ قَيْسٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : نَافِعُ بْنُ خَالِدٍ الطَّاحِيُّ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن موت کو لایا جائے گا اور اسے جنت اور جہنم کے درمیان کھڑا کر دیا جائے گا، پھر ایک پکارنے والا پکارے گا: اے جنت والو! تو وہ جھانکیں گے، ان سے کہا جائے گا: کیا تم اسے پہچانتے ہو؟ وہ کہیں گے: اے ہمارے رب! یہ موت ہے۔ پھر اسے جنت اور جہنم کے درمیان ذبح کر دیا جائے گا اور ان سے کہا جائے گا: اب ہمیشگی ہے، موت نہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”قتادہ سے یہ حدیث خالد بن قیس کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اور خالد سے نوح بن قیس کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اس میں نافع بن خالد طاحی منفرد ہیں۔“