المعجم الأوسط
باب الصاد— حرفِ صاد سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ صَالِحٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام صالح ہے۔
حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ شُعَيْبٍ أَبُو شُعَيْبٍ الْبَصْرِيُّ بِمِصْرَ قَالَ : نَا دَاوُدُ بْنُ شَبِيبٍ قَالَ : نَا مُبَارَكُ بْنُ رَاشِدٍ الدَّارِمِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ قُرَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ شَيْخًا هَرِمًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، عَلِّمْنِي عَمَلًا أَتَقَرَّبُ بِهِ إِلَى رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ ، قَالَ : عَلَيْكَ بِالْجِهَادِ فِي سَبِيلِ اللهِ ، قَالَ : لَا أَسْتَطِيعُ ذَلِكَ ، كَبِرْتُ عَنْ ذَلِكَ ، وَضَعُفْتُ قَالَ : I " فَكُنْ مُؤَذِّنًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ قُرَيْرٍ ، إِلَّا مُبَارَكُ بْنُ رَاشِدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : دَاوُدُ بْنُ شَبِيبٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ عُمَرَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک نہایت بوڑھا شخص نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسا عمل سکھا دیجیے جس کے ذریعے میں اپنے رب عزوجل کا قرب حاصل کروں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم اللہ کی راہ میں جہاد کو لازم پکڑو۔“ اس نے کہا: ”میں اس کی طاقت نہیں رکھتا، میں اس کے لیے بہت بوڑھا اور کمزور ہو چکا ہوں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو پھر مؤذن بن جاؤ۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عبدالعزیز بن قریر سے یہ حدیث مبارک بن راشد کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اس میں داود بن شبیب منفرد ہیں، اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“