المعجم الأوسط
باب الشين— حرفِ شین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ شُعَيْبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام شعیب ہے۔
حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ عِمْرَانَ الْعَسْكَرِيُّ قَالَ : نَا عَبْدَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَسْكَرِيُّ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ : حَدَّثَنِي رِبْعِيُّ بْنُ حِرَاشٍ قَالَ : بَيْنَا حُذَيْفَةُ ، وَعُقْبَةُ بْنُ عَمْرٍو أَبُو مَسْعُودٍ جَالِسَيْنِ ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : إِنَّ رَجُلًا مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ كَانَ يَنْبُشُ الْقُبُورَ ، فَقَالَ لِأَهْلِهِ : إِذَا أَنَا مُتُّ فَحَرِّقُونِي ، ثُمَّ خُذُوا عَظْمِي فَاطْحَنُوهَا ، ثُمَّ انْظُرُوا يَوْمًا رَائِحًا فَاذْرُونِي فِيهِ ، فَفُعِلَ ذَاكَ بِهِ ، فَقَالَ لَهُ رَبُّهُ : لِمَ فَعَلْتَ ذَلِكَ ؟ قَالَ : مَخَافَةً مِنْكَ يَا رَبِّ ، فَغَفَرَ اللهُ لَهُ .
فَقَالَ عُقْبَةُ : وَأَنَا سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ، إِلَّا ابْنُهُ يَحْيَى .
امام ربعی بن حراش رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عقبہ بن عمرو ابو مسعود رضی اللہ عنہ بیٹھے ہوئے تھے کہ ان میں سے ایک نے کہا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ’بنی اسرائیل میں ایک شخص قبریں کھودا کرتا تھا (یعنی کفن چور تھا)، اس نے اپنے گھر والوں سے کہا: جب میں مر جاؤں تو مجھے جلا دینا، پھر میری ہڈیاں لے کر انہیں پیس ڈالنا، پھر کسی تیز ہوا والے دن کا انتظار کرنا اور اس دن مجھے (اس راکھ کو) ہوا میں اڑا دینا۔ چنانچہ اس کے ساتھ ایسا ہی کیا گیا۔ تو اس کے رب نے اس سے پوچھا: تو نے ایسا کیوں کیا؟ اس نے عرض کیا: اے میرے رب! تیرے خوف کی وجہ سے۔ تو اللہ تعالیٰ نے اسے بخش دیا۔‘“
تو سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں نے بھی نبی کریم ﷺ سے یہی بات سنی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زکریا بن ابی زائدہ سے صرف ان کے بیٹے یحییٰ نے روایت کیا ہے۔“