المعجم الأوسط
باب السين— حرفِ سین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ سُلَيْمَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام سلیمان ہے۔
حدیث نمبر: 3649
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُعَافَى قَالَ : نَا أَبِي قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كُنْتُ أَسْمَعُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : اللَّهُمَّ حَاسِبْنِي حِسَابًا يَسِيرًا فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَا الْحِسَابُ الْيَسِيرُ ؟ فَقَالَ : I " يَا عَائِشَةُ ، يَنْظُرُ فِي كِتَابِهِ فَيَتَجَاوَزُ عَنْ سَيِّئَاتِهِ ، فَأَمَّا مَنْ نُوقِشَ الْحِسَابَ فَقَدْ هَلَكَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ عُرْوَةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”میں نبی کریم ﷺ کو یہ دعا کرتے سنتی تھی: «اللَّهُمَّ حَاسِبْنِي حِسَابًا يَسِيرًا» ”اے اللہ! مجھ سے آسان حساب لینا۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آسان حساب کیا ہے؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے عائشہ! (آسان حساب یہ ہے کہ) بندہ اپنے اعمال نامے کو دیکھے اور اس کی برائیوں سے درگزر کر دیا جائے، اور جس سے حساب میں کرید کر پوچھ گچھ کی گئی وہ تو ہلاک ہو گیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن عروہ سے محمد بن اسحاق کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں محمد بن سلمہ منفرد ہیں۔“