المعجم الأوسط
باب السين— حرفِ سین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ سَعِيدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام سعید ہے۔
حدیث نمبر: 3617
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سَيَّارٍ الْوَاسِطِيُّ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ قَالَ : نَا حَفْصُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَرِيرٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ ، لَا يَنْزِعُهُمَا ، وَيُصَلِّي فِيهِمَا I " قِيلَ لَهُ : بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ ؟ قَالَ : I " نَعَمْ .
ترجمہ
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے وضو کیا اور اپنے دونوں موزوں پر مسح فرمایا، آپ ﷺ انہیں اتارتے نہیں تھے اور انہی میں نماز پڑھتے تھے۔“ ان سے پوچھا گیا: ”کیا یہ سورۂ مائدہ کے نازل ہونے کے بعد کی بات ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”ہاں۔“