المعجم الأوسط
باب السين— حرفِ سین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ سَعِيدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام سعید ہے۔
حدیث نمبر: 3615
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سَيَّارٍ الْوَاسِطِيُّ قَالَ : نَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى زَحْمَوَيْهِ قَالَ : نَا يَزِيدُ بْنُ يُوسُفَ الشَّامِيُّ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الْهُذَلِيِّ ، عَنِ الْحَسَنِ وَابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَطْلُ الْغَنِيِّ ظُلْمٌ ، وَإِذَا أُحِلْتَ عَلَى مَلِيءٍ فَاحْتَلْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، إِلَّا أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ ، وَلَا عَنْ أَبِي بَكْرٍ الْهُذَلِيِّ ، إِلَّا يَزِيدُ بْنُ يُوسُفَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : زَحْمَوَيْهِ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”مال دار آدمی کا (قرض کی ادائیگی میں) ٹال مٹول کرنا ظلم ہے، اور جب تمہارا قرض کسی مال دار شخص کے حوالے کر دیا جائے تو اسے قبول کر لو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے ابوبکر ہذلی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابوبکر ہذلی سے یزید بن یوسف کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں زحمویہ منفرد ہیں۔“