❮
❯
حدیث نمبر: 3607
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْمِصْرِيُّ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْوَاسِطِيُّ قَالَ : نَا مُوسَى بْنُ خَلَفٍ الْعَمِّيُّ قَالَ : نَا الْقَاسِمُ الْعِجْلِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : بَيْنَمَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ إِذْ جَاءَ رَجُلٌ تَخَطَّى رِقَابَ النَّاسِ ، حَتَّى جَلَسَ قَرِيبًا مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللهِ صَلَاتَهُ قَالَ : مَا مَنَعَكَ يَا فُلَانُ أَنْ تُجَمِّعَ ؟ قَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، قَدْ حَرَصْتُ أَنْ أَضَعَ نَفْسِي بِالْمَكَانِ الَّذِي تَرَى قَالَ : I " قَدْ رَأَيْتُكَ تَخَطَّى رِقَابَ الْمُسْلِمِينَ وَتُؤْذِيهِمْ ، مَنْ آذَى مُسْلِمًا فَقَدْ آذَانِي ، وَمَنْ آذَانِي فَقَدْ آذَى اللهَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، إِلَّا الْقَاسِمُ الْعِجْلِيُّ ، وَلَا عَنِ الْقَاسِمِ ، إِلَّا مُوسَى بْنُ خَلَفٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ .
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ خطبہ دے رہے تھے کہ اسی دوران ایک شخص آیا جو لوگوں کی گردنیں پھلانگتا ہوا نبی کریم ﷺ کے قریب آ بیٹھا۔ جب رسول اللہ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ”اے فلاں! تمہیں جمعہ کے اول وقت آنے سے کس چیز نے روکا؟“ اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں تو یہی کوشش کرتا رہا کہ اس جگہ بیٹھوں جو آپ دیکھ رہے ہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے تمہیں دیکھا کہ تم مسلمانوں کی گردنیں پھلانگ رہے تھے اور انہیں تکلیف دے رہے تھے۔ جس نے کسی مسلمان کو تکلیف دی اس نے مجھے تکلیف دی، اور جس نے مجھے تکلیف دی اس نے اللہ کو تکلیف دی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے قاسم عجلی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور قاسم سے موسیٰ بن خلف کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سعید بن سلیمان اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب السين / حدیث: 3607
تخریج حدیث «أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 468»