المعجم الأوسط
باب الزاي— حرفِ زاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ زَكَرِيَّا باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام زکریا ہے۔
حدیث نمبر: 3600
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى بْنِ سُلَيْمَانَ الْأَهْوَازِيُّ الْعَدْلُ قَالَ : نَا أَبُو كُرَيْبٍ قَالَ : نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، عَنْ مُخْتَارٍ التَّمَّارِ ، عَنْ أَبِي حَيَّانَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : رَأَيْتُ عَلِيًّا تَوَضَّأَ مِنْ مِطْهَرَةِ التَّيْمِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا ، وَقَالَ : I " هَذَا وُضُوءُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي حَيَّانَ التَّيْمِيِّ ، إِلَّا مُخْتَارٌ التَّمَّارُ ، وَهُوَ مُخْتَارُ بْنُ نَافِعٍ .
ترجمہ
ابو حیان تیمی کے والد (سعید بن حیان) رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بنو تیم کے لوٹے سے تین تین بار (اعضائے وضو دھو کر) وضو کرتے دیکھا، اور انہوں نے فرمایا: ”یہ رسول اللہ ﷺ کا وضو ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو حیان تیمی رحمہ اللہ سے مختار تمار کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور وہ مختار بن نافع ہیں۔“