المعجم الأوسط
باب الراء— حرفِ راء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ رَجَاءٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام رجاء ہے۔
حدیث نمبر: 3595
حَدَّثَنَا رَجَاءُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّوْرَقِيُّ قَالَ : نَا طَلْقُ بْنُ غَنَّامٍ قَالَ : نَا شَرِيكٌ وَقَيْسٌ ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَدِّ الْأَمَانَةَ إِلَى مَنِ ائْتَمَنَكَ وَلَا تَخُنْ مَنْ خَانَكَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ ، إِلَّا شَرِيكٌ وَقَيْسٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : طَلْقٌ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، ولعل الصواب : ( أحمد بن إبراهيم الدورقي )ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص تمہارے پاس امانت رکھوائے اس کی امانت اسے ادا کر دو، اور جو تم سے خیانت کرے اس کے ساتھ خیانت نہ کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو حصین سے شریک اور قیس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں طلق منفرد ہیں۔“
دار الحرمین کے طبعہ میں اسی طرح ہے، اور غالباً درست نام ”احمد بن ابراہیم دورقی“ ہے۔