المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 359
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ : نَا أَبُو صَالِحٍ عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ دَاوُدَ الْحَرَّانِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ بْنُ عُمَرَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ .
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِنَّ مِنْ حُسْنِ إِسْلَامِ الْمَرْءِ تَرْكَهُ مَا لَا يَعْنِيهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ إِلَّا عَبْدُ الرَّزَّاقِ بْنُ عُمَرَ ، وَقُرَّةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”انسان کے اسلام کا حسن (خوبی) یہ ہے کہ وہ ان باتوں کو ترک کر دے جو اس کے لیے لایعنی (بے فائدہ) ہوں۔“
اس حدیث کو امام زہری رحمہ اللہ سے، وہ ابوسلمہ رحمہ اللہ کے واسطے سے، عبدالرزاق بن عمر رحمہ اللہ اور قرہ بن عبدالرحمن رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔