المعجم الأوسط
باب الخاء— حرفِ خاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ خَيْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام خیر ہے۔
حدیث نمبر: 3573
حَدَّثَنَا خَيْرُ بْنُ عَرَفَةَ قَالَ : نَا هَانِئُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ الْإِسْكَنْدَرَانِيُّ قَالَ : نَا أَبُو رَبِيعَةَ سُلَيْمَانُ بْنُ رَبِيعَةَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الْأُمُورُ كُلُّهَا خَيْرُهَا وَشَرُّهَا مِنَ اللهِ ، وَقَالَ : I " إِنَّ الْقَدَرَ نِظَامُ التَّوْحِيدِ ، فَمَنْ وَحَّدَ اللهَ وَآمَنَ بِالْقَدَرِ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَى ، وَمَنْ لَمْ يُؤْمِنْ بِالْقَدَرِ كَانَ نَاقِضًا لِلتَّوْحِيدِ I " .
وَقَالَ : I " لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مُكَذِّبٌ بِقَدَرٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، إِلَّا سُلَيْمَانُ بْنُ رَبِيعَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : هَانِئُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تمام امور، خواہ اچھے ہوں یا برے، اللہ کی طرف سے ہیں۔“ اور آپ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ تقدیر توحید کا نظام (اس کی لڑی) ہے، چنانچہ جس نے اللہ کو ایک مانا اور تقدیر پر ایمان لایا اس نے مضبوط کڑے کو تھام لیا، اور جو تقدیر پر ایمان نہ لایا وہ توحید کو توڑنے والا ہے۔“
اور آپ ﷺ نے فرمایا: ”تقدیر کو جھٹلانے والا جنت میں داخل نہیں ہوگا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو حازم سے سلیمان بن ربیعہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں ہانی بن متوکل منفرد ہیں۔“