المعجم الأوسط
باب الخاء— حرفِ خاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ خَيْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام خیر ہے۔
حَدَّثَنَا خَيْرُ بْنُ عَرَفَةَ قَالَ : نَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ الْحِمْصِيُّ قَالَ : نَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ وَقَّاصِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ شَدَّادٍ قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ أَكَلَ بِرَجُلٍ مُسْلِمٍ أَكْلَةً فَإِنَّ اللهَ يُطْعِمُهُ مِثْلَهَا مِنْ جَهَنَّمَ ، وَمَنْ كُسِيَ ثَوْبًا بِرَجُلٍ مُسْلِمٍ فَإِنَّ اللهَ يَكْسُوهُ مِثْلَهُ مِنْ جَهَنَّمَ ، وَمَنْ قَامَ بِرَجُلٍ مُسْلِمٍ مَقَامَ سُمْعَةٍ فَإِنَّ اللهَ يُقِيمُهُ مَقَامَ رِيَاءٍ وَسُمْعَةٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ إِلَّا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ .
سیدنا مستورد بن شداد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص کسی مسلمان آدمی (کی غیبت یا عزت کو داؤ پر لگانے) کے عوض ایک لقمہ کھائے گا تو اللہ تعالیٰ اسے جہنم سے اسی جیسا لقمہ کھلائے گا، اور جو شخص کسی مسلمان آدمی کے بدلے میں کپڑا پہنے گا تو اللہ تعالیٰ اسے جہنم سے اسی جیسا لباس پہنائے گا، اور جو شخص کسی مسلمان آدمی کے سبب ناموری اور شہرت کے مقام پر کھڑا ہوگا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے ریاکاری اور شہرت طلبی (کی رسوائی) کے مقام پر کھڑا کرے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن ثوبان سے بقیہ بن ولید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“