المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 357
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ : نَا أَبُو صَالِحٍ عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ دَاوُدَ الْحَرَّانِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحُصَيْنِ بْنِ وَحْوَحٍ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ .
أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ ، يَقُولُ : خَرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى بَقِيعِ الْغَرْقَدِ ، I " فَتَوَضَّأَ وَغَسَلَ وَجْهَهُ ، وَيَدَيْهِ ، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ ، وَتَنَاوَلَ الْمَاءَ بِيَدِهِ الْيُمْنَى فَرَشَّ عَلَى قَدَمَيْهِ ، فَغَسَلَهُمَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحُصَيْنِ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ بقیع الغرقد کی طرف تشریف لے گئے، وہاں آپ ﷺ نے وضو فرمایا؛ اپنے چہرہ مبارک اور دونوں ہاتھوں کو دھویا، اپنے سر کا مسح کیا، اور اپنے دائیں ہاتھ سے پانی لے کر اسے اپنے دونوں قدموں پر چھڑکا، پھر انہیں دھویا۔“
اس حدیث کو سلمہ بن عبداللہ بن حصین رحمہ اللہ سے صرف ابن لہیعہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔