❮
❯
حدیث نمبر: 3520
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ الرَّقِّيُّ قَالَ : نَا قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ قَالَ : نَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ هِلَالِ بْنِ مِقْلَاصٍ الصَّيْرَفِيِّ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ أَكَلَ طَيِّبًا وَعَمِلَ فِي سُنَّةٍ وَأَمِنَ النَّاسُ بَوَائِقَهُ دَخَلَ الْجَنَّةَ قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّ هَذَا فِي أُمَّتِكَ لَكَثِيرٌ ؟ فَقَالَ : I " وَسَيَكُونُ فِي قُرُونٍ مِنْ بَعْدِي .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِسْرَائِيلُ .
ترجمہ

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص نے حلال و پاکیزہ کھانا کھایا، سنت کے مطابق عمل کیا اور لوگ اس کی شرارتوں اور ایذا رسانیوں سے محفوظ رہے، وہ جنت میں داخل ہوگا۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ کی امت میں تو ایسے لوگ بہت ہیں؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور میرے بعد آنے والی صدیوں میں بھی ایسے لوگ ہوں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابو وائل سے، انہوں نے ابو سعید رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ روایت کی جاتی ہے، اسرائیل اس میں منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الحاء / حدیث: 3520
تخریج حدیث «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 7165، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2520، 2520 (م)»