المعجم الأوسط
باب الحاء— حرفِ حاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ حَمْزَةُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام حمزہ ہے۔
حَدَّثَنَا حَمْزَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْكَاتِبُ الْبَغْدَادِيُّ قَالَ : نَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ : نَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنْ بَحِيرِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ قَالَ : غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَصَبْنَا حُمُرًا مِنْ حُمُرِ الْبُيُوتِ فَذَبَحْنَاهَا ، وَطَبَخْنَاهَا ، فَأُخْبِرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَمَرَ مُنَادِيًا ، فَنَادَى فِي النَّاسِ : I " أَنَّ لُحُومَ حُمُرِ الْإِنْسِ لَا تَحِلُّ ، حَرَّمَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ I " ، وَأَصَابُوا فِي حِيطَانِهَا بَصَلًا وَثُومًا ، فَأَكَلُوا مِنْهُ ، وَالْقَوْمُ جِيَاعٌ ، فَرَاحُوا ، فَإِذَا رِيحُ الْمَسْجِدِ بَصَلًا وَثُومًا ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ أَكَلَ هَذِهِ الشَّجَرَةَ الْخَبِيثَةَ فَلَا يَقْرَبْنَا فِي مَسْجِدِنَا .
سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ جہاد کیا تو ہمیں پالتو گدھے ہاتھ لگے، ہم نے انہیں ذبح کیا اور پکا لیا۔ رسول اللہ ﷺ کو اس کی خبر دی گئی تو آپ ﷺ نے ایک اعلان کرنے والے کو حکم دیا، چنانچہ اس نے لوگوں میں اعلان کیا: ”پالتو گدھوں کا گوشت حلال نہیں ہے، رسول اللہ ﷺ نے اسے حرام قرار دیا ہے۔“ اور لوگوں کو ان باغات کی دیواروں کے اندر پیاز اور لہسن مل گیا، وہ بھوکے تھے، انہوں نے اس میں سے کھا لیا، پھر شام کو (مسجد) آئے تو مسجد میں پیاز اور لہسن کی بو پھیل گئی۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اس ناپسندیدہ پودے کو کھائے وہ ہماری مسجد میں ہمارے قریب نہ آئے۔“