المعجم الأوسط
باب الحاء— حرفِ حاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ حُذَاقِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام حذاقی ہے۔
حدیث نمبر: 3511
حَدَّثَنَا حُذَاقِيُّ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ الْمُسْتَنِيرِ بْنِ حُذَاقِيِّ بْنِ عَامِرِ بْنِ عِيَاضِ بْنِ مُخَرَّقٍ الْعَمِّيُّ اللَّخْمِيُّ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي حُمَيْدُ بْنُ الْمُسْتَنِيرِ ، عَنْ خَالِهِ أَخِي أُمِّهِ وَهُوَ خَالِدُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ زِيَادَةَ بْنِ جَهْوَرٍ قَالَ : وَرَدَ عَلَيَّ كِتَابٌ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فِيهِ : بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ، مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللهِ إِلَى زِيَادَةَ بْنِ جَهْوَرٍ ، سَلَامٌ أَنْتَ ، فَإِنِّي أَحْمَدُ إِلَيْكَ اللهَ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ ، أَمَّا بَعْدُ : فَإِنِّي أُذَكِّرُكَ اللهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ ، أَمَّا بَعْدُ : فَلْيُوضَعَنَّ كُلُّ دِينٍ دَانَ بِهِ النَّاسُ إِلَّا الْإِسْلَامَ ، فَاعْلَمْ ذَلِكَ .
ترجمہ
زیادہ بن جہور بیان کرتے ہیں: ”میرے پاس رسول اللہ ﷺ کی طرف سے ایک مکتوب آیا، جس میں یہ تحریر تھا: «بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ» ”محمد رسول اللہ ﷺ کی جانب سے زیادہ بن جہور کے نام، تم پر سلامتی ہو۔ میں تمہارے سامنے اس اللہ کی حمد بیان کرتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اما بعد! میں تمہیں اللہ اور یومِ آخرت کی یاد دلاتا ہوں۔ اما بعد! ہر وہ دین جس کی لوگ پیروی کرتے ہیں، ضرور ختم کر دیا جائے گا، سوائے اسلام کے، لہٰذا اسے اچھی طرح جان لو۔““