المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 350
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَهْمِيُّ قَالَ : نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ .
عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ I " يُصْبِحُ جُنُبًا مِنْ نِسَائِهِ ، ثُمَّ يُتِمُّ صِيَامَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ إِلَّا أَبُو الزُّبَيْرِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ اپنی ازواجِ مطہرات (کے ساتھ ہم بستری) کے باعث جنابت کی حالت میں صبح کرتے تھے، پھر آپ ﷺ اپنا روزہ مکمل فرماتے تھے۔“
اس حدیث کو عبد اللہ بن ابی سلمہ رحمہ اللہ سے صرف ابو زبیر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں ابن لہیعہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔