المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 348
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ قَالَ : نَا ابْنُ لَهِيعَةَ قَالَ : حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ زَيْدِ بْنِ الْمُهَاجِرِ بْنِ قُنْفُذٍ ، عَنْ أَبِيهِ .
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : أَفْضَلُ عِبَادِ اللهِ مَنْزِلَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ : إِمَامٌ عَدْلٌ رَقِيقٌ ، وَشَرُّ عِبَادِ اللهِ عِنْدَ اللهِ مَنْزِلَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ : إِمَامٌ جَائِرٌ ، خَرِقٌ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عُمَرَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ
سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن اللہ کے بندوں میں مرتبے کے لحاظ سے سب سے افضل وہ امام ہے جو عادل اور نرم دل ہو، اور قیامت کے دن اللہ کے نزدیک مرتبے کے لحاظ سے اللہ کے بندوں میں سب سے برا وہ امام ہے جو ظالم اور سخت گیر ہو۔“
یہ حدیث سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور ابن لہیعہ رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔