المعجم الأوسط
باب الحاء— حرفِ حاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْحُسَيْنُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام حسین ہے۔
حدیث نمبر: 3473
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ قَالَ : نَا حَامِدُ بْنُ يَحْيَى قَالَ : نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَوْ أَنَّ لِابْنِ آدَمَ وَادِيَانِ مِنْ مَالٍ لَتَمَنَّى إِلَيْهِمَا الثَّالِثَ ، وَلَا يَمْلَأُ جَوْفَ ابْنِ آدَمَ إِلَّا التُّرَابُ ، وَيَتُوبُ اللهُ عَلَى مَنْ تَابَ .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سُفْيَانَ ، إِلَّا حَامِدُ بْنُ يَحْيَى ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، إِلَّا سُفْيَانُ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ سَعْدٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " .
كذا في طبعة دار الحرمين ، وهي كذلك بالمخطوط كما أشار إليه في طبعة الطحانترجمہ
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر ابن آدم کے پاس مال کی دو وادیاں ہوں تو وہ ان کے ساتھ تیسری وادی کی تمنا کرے گا، اور ابن آدم کا پیٹ مٹی کے سوا کوئی چیز نہیں بھر سکتی، اور اللہ اس پر مہربانی فرماتا ہے (اس کی توبہ قبول کرتا ہے) جو توبہ کرے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سفیان سے حامد بن یحییٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اسماعیل سے سفیان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے۔“