المعجم الأوسط
باب الحاء— حرفِ حاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْحُسَيْنُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام حسین ہے۔
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مَنْصُورٍ الرُّمَّانِيُّ قَالَ : نَا الْمُعَافَى بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ : نَا حَكِيمُ بْنُ نَافِعٍ قَالَ : نَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : مَاتَ مَيِّتٌ فَمَرُّوا عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَعَوْهُ لِلصَّلَاةِ عَلَيْهِ فَقَالَ : عَلَى صَاحِبِكُمْ دَيْنٌ ؟ I " قَالُوا : نَعَمْ يَا رَسُولَ اللهِ ، دِينَارَيْنِ ، قَالَ : I " صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ I " ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ قَرَابَتِهِ : هُوَ عَلَيَّ يَا رَسُولَ اللهِ ، قَالَ : I " هُوَ عَلَيْكَ وَهُوَ بَرِيءٌ مِنْهَا I " ، قَالَ : نَعَمْ ، فَصَلَّى عَلَيْهِ رَسُولُ اللهِ . فَلَقِيَهُ بَعْدُ ، فَقَالَ : I " مَا صَنَعْتَ ؟ I " فَقَالَ : مَا فَرَغْتُ ، قَالَ : I " بَرِّدْ عَلَى صَاحِبِكَ ، ثُمَّ عَجِّلْ قَضَاءَهُ I " ، ثُمَّ لَقِيَهُ ، فَقَالَ : قَدْ قَضَيْتُهُ يَا رَسُولَ اللهِ ، قَالَ : I " الْآنَ حِينَ بَرَّدْتَ عَلَى صَاحِبِكَ .
لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الثَّلَاثَةَ الْأَحَادِيثِ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ إِلَّا حَكِيمُ بْنُ نَافِعٍ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”ایک آدمی فوت ہو گیا، لوگ اس کا جنازہ لے کر رسول اللہ ﷺ کے پاس سے گزرے اور آپ ﷺ کو اس کی نمازِ جنازہ کے لیے بلایا۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”کیا تمہارے ساتھی پر قرض ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”جی ہاں، اے اللہ کے رسول! دو دینار۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے ساتھی کی نمازِ جنازہ پڑھ لو۔“ تو اس کے رشتہ داروں میں سے ایک آدمی نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! وہ میرے ذمے ہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ تمہارے ذمے ہیں اور میت ان سے بری ہے؟“ اس نے کہا: ”جی ہاں۔“ پھر رسول اللہ ﷺ نے اس کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔ بعد میں آپ ﷺ اس آدمی سے ملے تو فرمایا: ”تم نے کیا کیا؟“ اس نے کہا: ”ابھی فارغ نہیں ہوا۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے ساتھی کو ٹھنڈک پہنچاؤ اور جلد اس کا قرض ادا کر دو۔“ پھر وہ آپ ﷺ سے ملا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں نے وہ قرض ادا کر دیا ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اب (ادائیگی کے بعد) تم نے اپنے ساتھی کو ٹھنڈک پہنچائی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان تینوں احادیث کو موسیٰ بن عقبہ سے حکیم بن نافع کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“