المعجم الأوسط
باب الحاء— حرفِ حاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْحُسَيْنُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام حسین ہے۔
حدیث نمبر: 3465
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ السَّمَيْدَعِ قَالَ : نَا مُوسَى بْنُ أَيُّوبَ النَّصِيبِيُّ ، قَالَ : نَا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ عُرْوَةَ إِلَّا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُوسَى بْنُ أَيُّوبَ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”میں اور رسول اللہ ﷺ ایک ہی برتن سے غسل کیا کرتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث اعمش سے، انہوں نے شقیق سے، انہوں نے عروہ سے، ابو اسحاق فزاری کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اس میں موسیٰ بن ایوب منفرد ہیں۔“