المعجم الأوسط
باب الحاء— حرفِ حاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام حسن ہے۔
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ خَلَفٍ الضَّرَّابُ الدِّمَشْقِيُّ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الذِّمَارِيُّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : رُفِعَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ طَعَنَ رَجُلًا عَلَى فَخِذِهِ بِقَرْنٍ ، فَقَالَ الَّذِي طُعِنَ فَخِذُهُ : أَقِدْنِي يَا رَسُولَ اللهِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ : دَاوُوهَا ، وَاسْتَأْنِي بِهَا حَتَّى نَنْظُرَ إِلَى مَا تَصِيرُ . فَقَالَ الرَّجُلُ : أَقِدْنِي يَا رَسُولَ اللهِ ، فَقَالَ لَهُ مِثْلَ ذَلِكَ ، فَقَالَ الرَّجُلُ : أَقِدْنِي يَا رَسُولَ اللهِ ، فَأَقَادَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَيَبِسَتْ رِجْلُ الَّذِي اسْتَقَادَ ، وَبَرِأَ الَّذِي اسْتُقِيدَ مِنْهُ ، فَأَبْطَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِيَتَهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الذِّمَارِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کے سامنے ایک آدمی پیش کیا گیا جس نے دوسرے آدمی کی ران میں سینگ سے وار کیا تھا۔ جس کی ران میں وار کیا گیا تھا اس نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! مجھے قصاص دلوائیے۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس کا علاج کرو اور انتظار کرو یہاں تک کہ ہم دیکھ لیں کہ اس کا انجام کیا ہوتا ہے۔“ اس آدمی نے پھر کہا: ”اے اللہ کے رسول! مجھے قصاص دلوائیے۔“ تو آپ ﷺ نے اسے پھر وہی بات فرمائی۔ اس نے پھر کہا: ”اے اللہ کے رسول! مجھے قصاص دلوائیے۔“ چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے اسے قصاص دلوا دیا۔ پھر جس نے قصاص لیا تھا اس کی ٹانگ سوکھ گئی اور جس سے قصاص لیا گیا تھا وہ تندرست ہو گیا، تو رسول اللہ ﷺ نے اس (ٹانگ) کی دیت ساقط قرار دی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زید بن ابی انیسہ سے محمد بن عبداللہ ذماری کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سلیمان بن عبدالرحمن اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔“