المعجم الأوسط
باب الحاء— حرفِ حاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام حسن ہے۔
حدیث نمبر: 3451
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ السَّرَّاجُ الْقَاضِي ، نَا الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ الْجَزَرِيُّ ، نَا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ ، نَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَرْجِسَ قَالَ : رَأَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يُصَلِّي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ ، وَهُمْ يُصَلُّونَ صَلَاةَ الصُّبْحِ ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَيَّتُهُمَا جَعَلْتَ صَلَاتَكَ ؟ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ إِلَّا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ ، وَمَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ هَذَا بَصْرِيُّ ، وَلَيْسَ هُوَ الْحَرَّانِيَّ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک آدمی کو دیکھا جو فجر کی دو رکعتیں پڑھ رہا تھا، جبکہ لوگ صبح کی (فرض) نماز پڑھ رہے تھے، تو نبی ﷺ نے اس سے فرمایا: ”تم نے ان دونوں میں سے کس کو اپنی (فرض) نماز ٹھہرایا ہے؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو روح بن قاسم سے مخلد بن یزید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں فضل بن یعقوب منفرد ہیں، اور یہ مخلد بن یزید بصری ہیں، حرانی نہیں ہیں۔“