المعجم الأوسط
باب الحاء— حرفِ حاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام حسن ہے۔
حدیث نمبر: 3448
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مِهْرَانَ الصَّفَّارُ الْمَوْصِلِيُّ ، نَا غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ هِشَامٍ وَأَيُّوبَ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ وَهْبٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ : صَبَبْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَغَسَلَ يَدَيْهِ ، وَمَضْمَضَ وَاسْتَنْثَرَ ، وَغَسَلَ وَجْهَهُ وَذِرَاعَيْهِ ، وَمَسَحَ بِنَاصِيَتِهِ ، وَعَلَى الْعِمَامَةِ وَالْخُفَّيْنِ .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ .
ترجمہ
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے رسول اللہ ﷺ پر پانی انڈیلا تو آپ ﷺ نے اپنے دونوں ہاتھ دھوئے، کلی کی اور ناک جھاڑی، اپنا چہرہ اور دونوں بازو دھوئے، اور اپنی پیشانی کے بالوں پر، نیز پگڑی اور دونوں موزوں پر مسح کیا۔“
(امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”اس حدیث کو حبیب بن شہید رحمہ اللہ سے حماد بن زید رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“