المعجم الأوسط
باب الحاء— حرفِ حاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام حسن ہے۔
حدیث نمبر: 3439
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُصْعَبٍ الْأُشْنَانِيُّ الْكُوفِيُّ ، نَا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَسْعُودِيُّ ، عَنْ كَثِيرٍ النَّوَّاءِ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنِّي تَارِكٌ فِيكُمُ الثَّقَلَيْنِ ، أَحَدُهُمَا أَكْبَرُ مِنَ الْآخَرِ : كِتَابُ اللهِ حَبْلٌ مَمْدُودٌ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ ، وَعِتْرَتِي أَهْلُ بَيْتِي ، وَإِنَّهُمَا لَنْ يَتَفَرَّقَا حَتَّى يَرِدَا عَلَيَّ الْحَوْضَ I " .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ كَثِيرٍ النَّوَّاءِ إِلَّا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَسْعُودِيُّ .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں تم میں دو بھاری (عظیم) چیزیں چھوڑنے والا ہوں، ان میں سے ایک دوسری سے بڑی ہے: اللہ کی کتاب، جو آسمان سے زمین تک تنی ہوئی رسی ہے، اور میری عترت یعنی میرے اہلِ بیت۔ یہ دونوں ہرگز جدا نہ ہوں گے یہاں تک کہ حوضِ کوثر پر میرے پاس آ پہنچیں۔“
(امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”کثیر النواء سے اس حدیث کو ابو عبدالرحمن المسعودی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“