المعجم الأوسط
باب الحاء— حرفِ حاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام حسن ہے۔
حدیث نمبر: 3427
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُلَيْمَانَ الدَّارِمِيُّ أَبُو مَعْشَرٍ ، نَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، نَا حَفْصُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، عَنِ الْهَيْثَمِ بْنِ حَبِيبٍ الصَّيْرَفِيِّ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ أَهْلَ الدَّرَجَاتِ الْعُلَى لَيَرَاهُمْ مَنْ أَسْفَلَ مِنْهُمْ كَمَا تَرَوْنَ الْكَوْكَبَ الدُّرِّيَّ فِي أُفُقِ السَّمَاءِ ، فَإِنَّ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ لَمِنْهُمْ وَأَنْعَمَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْهَيْثَمِ بْنِ حَبِيبٍ الصَّيْرَفِيِّ إِلَّا حَفْصُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بلند درجات والے لوگوں کو ان سے نیچے والے اس طرح دیکھیں گے جیسے تم آسمان کے کنارے میں چمکتے ہوئے ستارے کو دیکھتے ہو، اور بلاشبہ ابوبکر اور عمر (رضی اللہ عنہما) انہی میں سے ہیں اور کیا ہی خوب ہیں دونوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہیثم بن حبیب صیرفی سے حفص بن ابی داود کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو الربیع زہرانی اس میں منفرد ہیں۔“