المعجم الأوسط
باب الحاء— حرفِ حاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام حسن ہے۔
حدیث نمبر: 3422
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلُّوَيْهِ الْقَطَّانُ نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عِيسَى الْعَطَّارُ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا ، عَنْ سُفْيَانَ وَمِسْعَرٍ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : فَنَاءُ أُمَّتِي بِالطَّعْنِ وَالطَّاعُونِ ، قِيلَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، هَذَا الطَّعْنُ قَدْ عَرَفْنَا ، فَمَا الطَّاعُونُ ؟ قَالَ : I " وَخْزُ أَعْدَائِكُمْ مِنَ الْجِنِّ ، وَفِي كُلٍّ شَهَادَةٌ .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مِسْعَرٍ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا ، وَلَا رَوَاهُ عَنْهُ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عِيسَى .
ترجمہ
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میری امت کی ہلاکت نیزے کے زخم اور طاعون سے ہوگی۔“ عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول! نیزے کے زخم کو تو ہم جانتے ہیں، طاعون کیا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ تمہارے دشمن جنات کے کچوکے ہیں، اور ان دونوں میں شہادت ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مسعر سے اسماعیل بن زکریا کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان سے اسماعیل بن عیسیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“